ایس سی او اجلاس میں افغانستان کو کیوں مدعو نہیں کیا گیا؟ وجوہات سامنے آگئیں

image

افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان اجلاس میں شامل نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، پاکستان نے بطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں، افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں، آبزرور ریاست ہے اور غیر فعال ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان 7 جون 2012 کو ایس سی او کا آبزرور بنا اور ستمبر 2021 سے غیر فعال ہے، امارات اسلامی افغانستان نے ایس سی او افغان معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا، امارات اسلامی افغانستان سابق افغان حکومت کو اپنی پیشرو حکومت تسلیم نہیں کرتی۔

ذرائع کے مطابق امارت اسلامی کے لیے ایس سی او افغان معاہدے کو تسلیم کرنا ضروری ہے، ایس سی او کے دو آبزرور ممالک افغانستان اور منگولیا ہیں، ایس سی او سربراہان اجلاس میں ڈائیلاگ پارٹنرز کو بھی مدعو نہیں کیا گیا، ایس سی او سیکرٹریٹ نے صرف آبزرور رکن منگولیا کو مدعو کیا ہے۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان سمیت 200 وفود شرکت کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow