حکومت کااسلام آباد اور راولپنڈی میٹروبس سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ

image

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر 14 سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں میٹرو سروس بند رکھی جائے گی۔

میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق 13 اکتوبر تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔

یاد رہے کہ 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک چین، روس، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق ایس سی او اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف مختلف ممالک سے آنے والے وفود کے سربراہان سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اجلاس میں معیشت، تجارت اور ماحولیات کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور سماجی روابط پر جیسے معمالات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow