موسم سرما کیلئے اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

image

محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کیلئے اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر سے31 مارچ 2025 تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں اسکولز پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگیں گے، اسکولز میں چھٹی 2 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔ جمعہ کو چھٹی 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں اساتذہ اسکولز میں ساڑھے 8 بجے سے 3 بجے تک رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں ہفتہ اور اتوار کو طالب علموں کی چھٹی ہوگی تاہم اساتذہ 9 سے 12 بجے تک اسکول آئیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow