کونسی سمز آج بند کردی جائیں گی؟ پی ٹی اے کا اہم بیان جاری

image

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز آج سے غیر فعال کر دی جائیں گی، جس کے ساتھ ہی غیر قانونی سمز کے خلاف جاری مہم اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔

ترجمان کے مطابق، اہلخانہ کو 15 اکتوبر تک کی مہلت دی گئی تھی کہ وہ فوت شدہ افراد کی سمز اپنے نام منتقل کروا لیں، جبکہ آخری تاریخ پر بھی یہ کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔ سم کی منتقلی کے لیے ضروری دستاویزات میں فوت شدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ، خاندانی تعلق کا ثبوت، اصلی سم، اور سم کے زیر استعمال ہونے کی تصدیق شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے نے پہلے مرحلے میں 2017 سے قبل زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز کو بلاک کر دیا تھا، جبکہ دوسرے مرحلے میں تقریباً 70 ہزار جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر جاری سمز کو بند کر چکا ہے۔

غیر قانونی سمز کے خاتمے کے لیے پی ٹی اے کی یہ کڑی مہم عوام کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے!


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US