بھارت کے مشہور کامیڈین اور رئیلیٹی شو بگ باس 17 کے چیمپئن منور فاروقی کی زندگی خطرے میں ہے! انٹیلیجنس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے انہیں اپنی ہٹ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ ممبئی پولیس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے منور فاروقی کی سیکیورٹی بڑھا دی، جب بشنوئی گینگ نے ستمبر میں دہلی میں ایک ایونٹ کے دوران حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
رپورٹ میں حیران کن انکشاف ہوا کہ بشنوئی گینگ کے دو افراد نے نہ صرف منور فاروقی کی فلائٹ کا پیچھا کیا بلکہ اسی ہوٹل میں بھی کمرے بک کروائے جہاں وہ ٹھہرے تھے۔ تاہم، انٹیلیجنس ایجنسی کی بروقت اطلاعات نے یہ سازش ناکام بنادی اور فاروقی کو فوری طور پر دہلی سے ممبئی واپس منتقل کردیا گیا۔
یہ خطرہ اس وقت پیدا ہوا جب منور فاروقی پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ اور اسی دوران بابا صدیق کے قتل کے بعد بشنوئی گینگ کی جانب سے یہ اقدام اور زیادہ تشویشناک ہو گیا۔