خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک

image

خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 اور 27 اکتوبر کو خیبر پختونخوا میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے چار خوارج کو ہلاک اورتین کو زخمی کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ایک خوارج کی شناخت انصاف اللہ کے نام سے ہوئی۔

ایک اور مقابلے میں خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج قانون نافذ کرنے والے ادارے اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ مزید کسی خوارج کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔

پاک افواج کے ترجمان ادارے کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow