آرمی چیف سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

image

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزنڈر فومن نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، دوطرفہ امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے روس کے ساتھ دفاعی روابط مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کرنل جنرل الیگزنڈر فومن نے دہشت گردی کے سلسلے میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا جبکہ شدت پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

قبل ازیں روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزنڈر فومن نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں روسی وزیر کرنل جنرل الیگزینڈر فومن اور ایئر چیف مارشل ظہیر سندھو نے دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دفاعی شعبے میں پاک روس تعاون، مشترکہ مشقوں اور تکنیکی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے روس کے ساتھ دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

روسی وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے آلات اور تکنیکی تعاون کے شعبوں میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow