پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے: وزیر اعظم

image

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے،سعودی عرب نے معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے قبل ہی عملدر آمد شروع کردیا، سعودی ولی عہد کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو سعودی ولی عہد کا ویژنری منصوبہ ہے، جس سے مجھے خطاب کا موقع ملا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گزشتہ روز انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے، مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، سعودی عرب سے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل شروع ہوچکا، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے۔

اس موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، شہبازشریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے مفید ملاقات ہوئی۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے مزید کہاکہ سعودی عرب لاکھوں پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے، شہبازشریف نے فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کی، شہبازشریف نے کانفرنس سے خطاب میں حکومت پاکستان کا وژن پیش کیا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں بہترین مہمان نوازی پر ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنارہےہیں۔

انہوں نے کہاکہ دورہ پاکستان میں 27مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جن کےتحت2.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پراتفاق ہوا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow