ماہر صحت رانی آپا نے سفید بالوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک قدرتی اور آزمودہ نسخہ شیئر کیا ہے جسے آزما کر آپ اپنے بالوں کو کیمیکلز کے بغیر کالا کر سکتے ہیں۔
اس نسخے کے لیے آپ کو ایک گلاس پانی، کڑی پتے کی گڈی، ایلو ویرا کا ایک ٹکڑا، السی کے بیج، کلونجی، اور کالا زیرا درکار ہوگا۔ سب سے پہلے ایک گلاس پانی اُبالنے کے لیے رکھیں۔ جب پانی اُبلنا شروع ہو جائے، تو اس میں کڑی پتے کی گڈی ڈالیں، ایلو ویرا کا ٹکڑا، اور ایک ایک چمچ السی کے بیج، کالا زیرا، اور کلونجی شامل کریں۔ جب پانی اُبل کر آدھے گلاس سے بھی کم رہ جائے، تو اس میں ایک کپ سرسوں کا تیل ڈال کر دوبارہ اُبالیں۔
اس کے بعد یہ قدرتی تیل تیار ہو جائے گا، جسے آپ ہفتے میں کم از کم دو بار اپنے بالوں میں لگائیں۔ اس نسخے کا باقاعدہ استعمال آپ کے سفید بالوں کو بتدریج کالا بنا دے گا، اور تین ماہ کے اندر بہترین نتائج ملیں گے۔
اہم بات یہ ہے کہ بالوں میں کیمیکلز اور زیادہ ہیٹ سے بچنا چاہیے، کیونکہ یہ نہ صرف آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ آپ کے بالوں کو وقت سے پہلے سفید بھی کر سکتے ہیں۔ اپنے بالوں کو ماحولیاتی آلودگی اور UV شعاعوں سے بچانے کی کوشش کریں تاکہ ان کا قدرتی رنگ برقرار رہے اور آپ کے بال مزید صحت مند رہیں۔