سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق، گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی تولہ کی بڑی کمی، جبکہ چاندی بھی 50 روپے فی تولہ سستی ہو گئی ہے۔
زرائع کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7000 روپے فی تولہ کم ہوگئی ہے۔ جس کے بعد سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔