بھارتی پنجاب کا دھواں لاہور آرہا ہے ۔۔ مریم نواز کے الزام پر بھارتی وزیراعلیٰ بھگونت مان کا دلچسپ جواب آگیا

image

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں اسموگ کی خطرناک صورت حال پر ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کا دھواں لاہور آرہا ہے۔

ان کے اس بیان کا بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے دلچسپ جواب دے دیا۔

عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھگونت مان نے اپنی تقریر کے دوران بھارتی پنجاب کے دھواں سے متعلق چل رہے معاملے پر دلچسپ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ؛

"مریم نواز کہتی ہیں کہ بھارتی پنجاب کا دھواں لاہور آرہا ہے، دوسری طرف دہلی والے کہتے ہیں بھارتی پنجاب کا دھواں دہلی آرہا ہے۔ کیا ہمارا دھواں ہر طرف گھومے ہی جارہا ہے؟"

انہوں نے مزید کہا کہ، بھارتی پنجاب کو آپ لوگوں نے سمجھ کیا رکھا ہے، جو آتا ہے ہم پر ہی الزام لگا دیتا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے 30 اکتوبر کو کہا تھا کہ جب تک پاکستانی اور بھارتی پنجاب مل کر اقدام نہیں کرتے ہم اسموگ سے نہیں لڑسکتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US