اسلام آباد اور کراچی میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

image

کراچی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی، شہر قائد میں 18 سے24 نومبر تک احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی ہے۔

نو مئی منصوبہ بندی کیس، شاہ محمود سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

دوسری جانب شہر اقتداردارالحکومت میں بھی دفعہ 144 کے تحت 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن  جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت پابندی  کسی بھی قسم کی مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US