بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 26 دسمبر 2025 کو خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انجام دی گئی۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تھا اور وہ علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی مزید دہشتگرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔