بطور ثبوت احتجاج کی ویڈیو نہ رکھنے والے رہنمائوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا ، بشریٰ بی بی

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پارٹی رہنمائوں سے خطاب کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

آڈیو میں کارکنوں کو بانی چیئرمین کا پیغام دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ آپ سب رہنمائوں کو گاڑیوں کی ویڈیو بنانی ہے، جس میں عام عوام بھی نظر آئیں، احتجاج میں صرف ورکرز نہیں عوام کو بھی لے کر پہنچنا ہے۔

کام کریں ورنہ وزارت اعلیٰ سے چھٹی ، بشریٰ بی بی کی علی امین گنڈا پور کو وارننگ

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دن ہر ایم این اے، ایم پی اے مرکزی جلوس میں شامل ہونے سے پہلے اپنے انفرادی جلوس کی ویڈیو بنائے گا، کسی کے پاس ثبوت کے طور پر ویڈیو نہیں ہو گی تو اسے اگلی بار ٹکٹ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے دوران انٹرنیٹ بند ہونے پر ہمیں متبادل بندوبست کرنا ہو گا، سوشل میڈیا اور یوٹیوبرز قافلوں کی ویڈیو ساتھ ساتھ شیئر کریں۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US