حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ، جعلی خبر احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ، شیخ وقاص

image

احتجاج کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کرنے کی خبروں پر تحریک انصاف کا ردعمل آ گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی رابطہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے۔

تحریک انصاف کے پی میں جلسہ جلسہ کھیلے، ہمیں مسئلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ رابطے سے متعلق خبر جعلی ہے ، جعلی خبر احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

 دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا پی ٹی آئی سے بات چیت سے انکار میرے نوٹس میں نہیں ، ہم نے احتجاج ریکارڈ کرنا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US