آئیڈیاز 2024، پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپر تھری متعارف

image

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپر تھری متعارف کرایا جا رہا ہے۔

جدید لڑاکا ڈرون شاہپر تھری اہم حربی خصوصیات اور ہتھیاروں سے لیس ہے، درمیانی پرواز کے ساتھ جدید ہتھیاروں اور نظام سے لیس یہ ڈرون 30گھنٹے تک طویل فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024، کراچی میں دفعہ 144 نافذ

شاہپرڈرون 1650 کلوگرام وزنی ہتھیار لے جاسکتا ہے جب کہ اس میں مقامی طور پر تیار کردہ خصوصی ایویونکس اور جدید فلائٹ کنٹرول سسٹم نصب ہے۔

واضح رہے کہ ملک کا دفاعی مصنوعات کا ادارہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن اس سے قبل شاہپر ون اور ٹو بھی متعارف کراچکا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US