پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں بھی کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

image

لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔

راولپنڈی میں ایک ہفتے بعد اسکول کھل گئے ، ماسک کا استعمال لازمی

محکمہ ماحولیات نے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے جب کہ اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US