امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید

image

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں کیے گئے دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔

سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں حکومتیں سرکاری چینلز اور تعمیری بات چیت کے ذریعے باہمی تشویش کے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی ، بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاریاں

ان کا کہنا ہے کہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اماراتی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US