بورڈز امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھا دیئے گئے

image

ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھا دیئے گئے۔

انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی ، کمیٹی کے  مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔

راولپنڈی میں ایک ہفتے بعد اسکول کھل گئے ، ماسک کا استعمال لازمی

اس سے پہلے 30 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب 35 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US