وی پی این کو غیر شرعی یا ناجائز نہیں کہا،بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

image

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے واضح کیا ہے کہ وی پی این کو کسی نے غیر شرعی یا ناجائز نہیں کہا،ہمارے جاری کردہ بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے جاری کردہ بیان میں ’’نہیں‘‘ نہ لکھنے کے سبب غلط فہمی پیدا ہوئی،سوشل میڈیا کو اسلامی تعلیمات کے فروغ، ملکی سلامتی کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔

وفاقی حکومت سے مذاکرات،پیپلزپارٹی نے کمیٹی تشکیل دیدی

سوشل میڈیا کوتوہین آمزید مواد،انتہا پسندانہ اقدامات کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے،وی پی این یا کوئی اور ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر شرعی نہیں ،جدید ذرائع سے انکار ممکن نہیں مگر ان کا مثبت استعمال لازم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال ہی شرعی طور پر درست ہوگا،آئین کے تحت ہر شخص کو معلومات تک رسائی کاحق حاصل ہے ،جدید ذرائع پر پابندی مسائل کا حل نہیں البتہ مناسب متبادل ہونا چاہیے۔

امریکی صدر کا ترقی پذیر ممالک کیلئے 4 ارب ڈالر امداد کا اعلان

آزادی اظہار رائے تسلیم شدہ اصول ہے اس کو بھی یقینی بنایا جائے،کونسل نے ماہرین سے مزید مشاورت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US