علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کو بچایا،شیخ وقاص اکرم

image

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کو بچایا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام گرفتار کارکنان کو قانونی سہولت دی جائےگی،بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد آئی،ہم بھی خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر پابندی کی قرارداد لائیں گے۔

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر راج لگانے کی بات بھی احمقانہ ہے، علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، بشریٰ بی بی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما  شیخ وقاص اکرم  نے ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں گفتگوکرتےہوئے کہا کہ  یہ برادر ملک کو پی ٹی آئی کے سامنے لاکر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہترین اور دوستانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، حکومت کے ساتھ تو مذاکرات ہونے بھی نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اب مذاکرات کا یہ وقت بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومت سے بات چیت کا ابھی تک کوئی امکان نہیں، ہم پرامن تھے اور پرامن رہیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US