ڈیرہ اسماعیل خان چشمہ روڈ پر کار کھائی میں گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت سے منسلک چشمہ روڈ پر مندھرا موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گل عالم عمر 25 سال، سکنہ پہاڑ پور اور فاروق عمر 22 سال، سکنہ پہاڑ پور کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے میں انعام اللہ 32 سال، سکنہ وانڈھا مد زخمی ہوا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔