کرم میں لڑائی جاری ، مزید 6 افراد جاں بحق ، شاہراہوں کی بندش سے اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت

image

کرم میں قبائل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ، فائرنگ کے واقعات میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں اب تک 130 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔ لڑائی کے باعث پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے دیگر راستے بند ہیں۔

کرم ،فریقین کا 7 دن کیلئے جنگ بندی اور لاشیں واپس کرنے پر اتفاق

مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمدورفت بھی معطل ہے۔ شاہراہوں کی بندش سے علاقے میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس اور فورسز کے دستے تعینات ہیں، باقی علاقوں میں بھی آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US