اقامہ اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں مزید 19 ہزار تارکیں گرفتار

image

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 19 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی اے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 11268 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ، 4773 افراد سرحدی قوانین جبکہ 2983 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

مہنگی ترین لیگ کروانے کی خبریں غلط ، آئی پی ایل طرز پر ٹورنامنٹ تشکیل دینگے ، سعودی عرب

1212 تارکین کو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا جن میں سے 25 فیصد یمنی، 73 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

کمیٹی نے کہا کہ سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 122 افراد اورغیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 21 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US