بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

image

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔ عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔

پی ٹی آئی نے غلط کیا ، حکومت نے بھی تو غلط کیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ اسٹیٹ کونسل پر برہم

ایف آئی اے درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کرکے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو  رہیں ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US