ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو منی لانڈنگ کے 21 الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر 4 مقدمات میں سابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق کو مجرم قرار دیا۔
عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو منی لانڈنگ کا مجرم بھی قرار دیا، نجیب رزاق کو منی لانڈنگ کے 21 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہر الزام پر 15 سے 20 سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے، سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ہر الزام پر بھاری جرمانے بھی ہوسکتے ہیں۔