کراچی میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

image

رواں سال کراچی کے تین بڑے اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے تقریباً 50 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال میں 18 ہزار، سول اسپتال میں 16 ہزار اور انڈس اسپتال کورنگی میں 17 ہزار کیسز درج کیے گئے۔ دیگر اسپتالوں کے اعداد و شمار اس سے مختلف ہیں۔اس دوران صوبے میں 22 افراد ریبیز کا شکار ہو کر ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

حکومت سندھ کی ترجمان نے بتایا کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں 30 ہزار سے زائد آوارہ کتوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے اور اسپتالوں و ایمرجنسی سینٹرز میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی صورتحال میں ہیلپ لائن 1093 پر رابطہ کریں اور متاثرہ افراد کا علاج سرکاری سطح پر مفت کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US