باغیوں نے قبضے کے بعد ایئر پورٹ بند کر دیئے ، اڑھائی سو پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے

image

شام کے باغی گروپ حیات التحریر الشام نے شام پر قبضے کے بعد ایئر پورٹس بند  کر دیئے جس کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ کی بندش کے باعث شام میں تقریباً 250 پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں۔ کنٹری ہیڈ شام ونگز طارق سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ باغیوں نے ملک پر قبضے کے بعد ائیر پورٹ بند کر دیا ہے۔

بشار الاسد سے کل شام آخری بار رابطہ ہوا تھا ، نہیں معلوم وہ کہاں گئے ؟ شامی وزیر اعظم

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آج لاہور کیلئے پرواز منسوخ ہوئی ہے ، 11 دسمبر کی کراچی کیلئے فلائٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی ملیشیا حیات التحریر الشام نے سرکاری عمارتوں اور ائیر پورٹس کا کنٹرول سبنھال لیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US