دبئی کے پہاڑی علاقے حتہ میں روسی کرپٹو جوڑے کو قتل کر کے ان کی لاشوں کے ٹکڑے ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دیے گئے۔
روسی میڈیا کے مطابق مقتولین کی شناخت رومان نوواک اور ان کی اہلیہ اینا کے نام سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں جعلی سرمایہ کاروں کے جال میں پھنسے اور ملاقات کے لیے دبئی کے علاقے حتہ کے قریب گئے تھے تاہم وہ واپس نہ لوٹے۔
اغوا کاروں نے کرپٹو والٹ تک رسائی حاصل نہ ہونے پر جوڑے کو قتل کر دیا اور ان کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر پھینک دیا۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول رومان نوواک ماضی میں 500 ملین ڈالر کے کرپٹو فراڈ میں ملوث رہ چکا تھا۔
روس کے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں اغوا اور قتل کی الگ الگ تحقیقات جاری ہیں۔ اب تک کیس میں 7 ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے جن میں سے کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر مفرور ہیں۔