میڈیکل ایمرجنسی کے باعث انڈیا کے مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

image

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ انڈیا کے ایک مسافر طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

سنیچر کی صبح کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انڈیگو کمپنی کے مسافر طیارے نے طبی ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی سے جدہ جانے والی پرواز نے رات 10 بج کر 54 منٹ پر لینڈ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی والے مسافر کو فوری دوائیں فراہم کی گئیں جس سے اُن کی حالت بہتر ہوئی۔

پی اے اے کے مطابق ڈاکٹروں نے انڈین مسافر کو بعد ازاں پرواز کے لیے فٹ قرار دے دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسافر کو طبی امداد ملنے کے بعد انڈیگو ایئرلائن کے ایئربس اے 321 کی پرواز رات 2 بجے کے قریب دوبارہ اپنی منزل جدہ روانہ ہوئی۔

انڈیا سے سعودی عرب اور دیگر پڑوسی عرب ملکوں کو جانے والی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow