ملک میں ہفتے کا آغاز سونے کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 541 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 2708 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔