ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے. آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے. جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے تک جا پہنچا ہے.