لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ( ر ) فقیر کھوکھر علالت کے بعد انتقال کر گئے

image

سپریم کورٹ کے سابق جج اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ( ر ) فقیر محمد کھوکھر 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو ایک ہفتہ قبل جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ وہ ایک عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔

لاپتہ افراد کمیشن رپورٹ، جبری گمشدگیوں میں اضافے کا انکشاف

اہلخانہ نے جسٹس (ر) فقیر کھوکھر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی  نمازجنازہ آج لاہور میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US