بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان، نیپرا کو درخواست دے دی گئی

image

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے لئے کمی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے، دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد درخواست میں میں کمی مانگی گئی ہے۔

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

نیپرا کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، درخواست میں کہاگیا کہ دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا کو درخواست میں بتایا کہ دسمبر کے مہینے میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ اتھارٹی کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں پانی سے بجلی کی پیداوار 22.80 فیصد رہی۔

مقامی کوئلے سے ماہ دسمبر میں بجلی کی پیداوار 10.06 فیصد رہی، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد پیداوار رہی۔ مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار12.31 فیصد، ایل این جی سے 20.70 فیصد رہی جبکہ گزشتہ ماہ نیو کلیئر ذرائع سے بجلی کی پیداوار 26.48 فیصد رہی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US