پنجاب میں غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو

image

پنجاب میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو کردیا گیا۔ 

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کو فیول کا معیار چیک کرنے کا اختیار مل گیا، غیر معیاری فیول پر پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت سخت سزا اور بھاری جرمانے ہوں گے۔ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں فیول کوالٹی چیک کرنے کا سخت ترین نظام لاگو کیا گیا ہے، اوگرا کے منظور شدہ معیار کا ایندھن ہی فروخت ہوگا جبکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حمید شیخ کوصوبے میں فیول کا معیار یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فیول کا معیار یقینی بنانے سے عوام کو سانس کی مہلک بیماریوں سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کی خرابی، بیماریوں اور اسموگ کی بڑی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US