کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ ناصر العزا پہنچ کر اختتام پذیر

image

کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا شبیہ و ذوالجناح کا ماتمی جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہوا۔

جلوس اپنے مقررہ راستوں میکانگی روڈ، عثمان روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزا پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

جلوس کے راستوں کو قناتیں اور ٹرک کھڑے کر کے سیل کردیا گیا۔ جلوس کے سیکورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US