میانوالی میں کار کے اندر دم گھٹنے سے چار بچے جاں بحق

image

پنجاب کے ضلع میانوالی میں افسوسناک واقعے میں تین بچیاں اور ایک بچہ کار کے اندر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شام علاقے کھگلانوالہ میں پیش آیا، جہاں بچے کھیلتے ہوئے ایک کھڑی کار میں داخل ہوگئے۔ اس دوران کار کا دروازہ لاک ہوگیا اور بچے باہر نہ نکل سکے، جس کے باعث دم گھٹنے سے چاروں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US