ملک بھر میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں تازہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران روئی کے نرخ میں 500 روپے فی من کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایکسچینج گنرز فورم (ای جی ایف) احسان الحق کے مطابق پنجاب میں روئی کی قیمت بڑھ کر 19 ہزار 300 روپے فی من ہو گئی ہے، جبکہ سندھ میں روئی 18 ہزار 400 روپے فی من کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔
احسان الحق کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں طلب اور رسد کی صورتحال کے پیش نظر آئندہ دنوں میں روئی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے، جس پر ٹیکسٹائل اور کاٹن سیکٹر کی نظریں مرکوز ہیں۔