کراچی میں بادلوں نے ڈیرے، ہلکی بارش کا امکان

image

کراچی میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کے چند علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون سسٹم کے زیرِ اثر دن بھر مختلف اوقات میں بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہنے اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات، کمزور درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US