مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا معاملہ طول پکڑ گیا ،اہلخانہ کی جانب سے تعاون نہ کئے جانے کی اطلاعات کے بعد صوبائی وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کرلیا ، مرحومہ کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا، مرحومہ اداکارہ کی تدفین ، قبرستان سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمہ ہوگا۔
صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کردیا، جس کے بعد سیکریٹری ثقافت سندھ کی جانب سے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوا لگی کیلئے خط تحریر کردیا گیا ہے ۔
وزیرثقافت سید زولفقار کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں ، پولیس کے تعاون سے اس معاملے پر محکمہ ثقافت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
چھیپا ترجمان شاہد حسین کے مطابق اگر مرحومہ کی لاش وصول کرنے کوئی رشتے دار نہ آیا تو پولیس سے کلئیرفیکیشن کا خط موصول ہونے کے بعد اداکارہ کی تدفین چھیپا قبرستان مواچھ گوٹھ میں کردی جائیگی۔