شہر قائد میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر بھی دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹا جانے لگا ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے داتا نگر میں موبائل فون پر بات کرنے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری کو موبائل فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران دو موٹر سائیکل سوار ملزمان پہنچ گئے اور شہری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور پرس چھین لیا اور فرار ہوگئے۔