سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے زیرصدات منعقد ہوا جس میں سینیٹر سرمد علی اور مسرور احسن نے سوشل میڈیا (حد عمر برائے صارفین) بل 2025 پیش کیا۔
بِل کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی عمر کم از کم 16 سال ہوگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر صارف کو اکاؤنٹ بنانے سے روکے گا۔
بِل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر بچے کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
بِل کے مطابق کم عمربچے کو اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کوبھی 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
بِل میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبلاک کرے گا اور ایسے اقدامات کرے گا کہ کم عمر بچے اکاؤنٹ نہ بناسکیں