گاڑیوں کے چالان، ٹرانسپورٹرز کا 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

image

ٹرانسپورٹرز نے حکومتی جرمانوں اور ٹریفک چالانوں کے سخت قوانین کے خلاف 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ٹرانسپورٹ تنظیموں کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدامات نے مال بردار اور مسافربردار گاڑیوں کے مالکان کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔

ٹرانسپورٹ نمائندوں نے کہا کہ جیلوں میں بند کرنا تو کر دو، ہمیں کوئی ڈر نہیں، حکومت کے سخت رویئے کے جواب میں ٹرانسپورٹرز کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے زیرِ بحث ہے۔

ترجمانوں کے مطابق اگر حکومت نے چالانوں کی سختی اور بھاری جرمانوں کے فیصلے واپس نہ لیے تو 8 دسمبر کو پورا ملک جام کر دیا جائے گا، تمام مال بردار گاڑیاں، بین الاژلا بسیں اور شہروں کے اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔

ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں بھاری چالان برداشت کے قابل نہیں رہے، جبکہ بارہا مذاکرات کی کوششوں کے باوجود حکومتی اداروں نے ان کے مطالبات پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔

دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ روڈ سیفٹی قوانین عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں، اور چالان صرف قانون کی خلاف ورزی پر کیے جاتے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر کوئی باضابطہ ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا۔

ٹرانسپورٹ ہڑتال کی وجہ سے 8 دسمبر کو ملک بھر میں ٹریفک نظام، کاروباری سرگرمیوں، اور بین الاضلاعی سفر میں شدید خلل پڑنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US