گوگل نے جی میل میں نیا فیچر متعارف کرا دیا

image

جی میل دنیا کی مقبول ترین جی میل سروس ہے اور یہ گوگل کی ملکیت ہے۔

گوگل وہ کمپنی ہے جس کی ہر سروس بشمول سرچ، یوٹیوب ور دیگر میں اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے۔ اب گوگل کی جانب سے جی میل میں بھی اشتہارات کے ایک نئے فارمیٹ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے ایک ایسے نئے اشتہاری فارمیٹ کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے ذریعے شاپنگ فیچرز کو براہ راست جی میل کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس نئی تبدیلی میں گوگل کی جانب سے جی میل کے پروموشنز ٹیب پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جہاں اشتہارات کو نئے انداز کے ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ جب کسی اشتہار پر کلک کیا جائے گا تو وہ کھل جائے گا اور تصاویر، قیمت، ایوریج سٹار ریٹنگ اور ایسی دیگر تفصیلات نظر آئیں گی۔ یہ نیا اشتہاری فارمیٹ جی میل کی پروموشنز ٹیب کو مارکیٹنگ ای میلز کے فولڈر کی بجائے شاپنگ پلیٹ فارم میں تبدیل کر دے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow