واٹس ایپ نے ونڈوز ایپ کو ویب ورژن میں تبدیل کر دیا، صارفین کو مسائل کا سامنا

image

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز کے لیے تیار کی گئی اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔

اب پرانی ایپ کو ختم کرکے اس کی جگہ ویب پر مبنی نئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق پہلے واٹس ایپ کی ونڈوز ایپ خاص طور پر ونڈوز سسٹمز کے لیے تیار کی گئی تھی، جو بہتر کارکردگی اور مکمل فیچرز فراہم کرتی تھی۔

تاہم اب واٹس ایپ نے اسے ایک عام ویب ایپ میں تبدیل کر دیا ہے، جو ویب براوزر جیسا تجربہ فراہم کرتی ہے اور نہ ہی وہ پرانی رفتار اور مکمل سپورٹ رکھتی ہے۔

نئی تبدیلی کے باعث ایپ کا انٹرفیس بھی بدل گیا ہے، اب یہ ایپ پہلے جیسی خوبصورتی یا ونڈوز کے طرز کے ڈیزائن کی حامل نہیں رہی، بلکہ ایک عام ویب سائٹ جیسی محسوس ہوتی ہے، مزید یہ کہ نئی ایپ سسٹم کی میموری 30 فیصد زیادہ استعمال کرتی ہے، جس کی وجہ سے کمپیوٹر کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

اگرچہ نئی ایپ میں واٹس ایپ چینلز، اسٹیٹس اور کمیونٹیز جیسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، مگر پرانی ایپ کے کئی اہم فیچرز اب دستیاب نہیں ہیں۔

کئی صارفین نے اس تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئی ایپ نہ صرف سست ہے بلکہ اس کا ڈیزائن بھی پہلے جیسا پروفیشنل نہیں لگتا۔

دوسری جانب، واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کا کہنا ہے کہ وہ اب تمام پلیٹ فارمز (ونڈوز، ویب، میک) کے لیے ایک جیسی ایپ تیار کر رہی ہے تاکہ ایپ کو آسانی سے اپڈیٹ اور مینیج کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow