میٹا کی زیر ملکیت میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کیلئے Android i Pad OS ، iOS، macOS wearOS، Windows جیسی ایپس اپنائے ہوئے ہے تاہم حال ہی میں واٹس ایپ نے اپنی ونڈو ایپ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے ویب ریپر میں تبدیل کردیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ واٹس ایپ کی ونڈوز ایپ بہتر کارکردگی اور مکمل فیچر کیساتھ خصوصی طور پر ونڈوز سسٹمز کیلئے تیار کی گئی تھی جسے اب ویب ریپر عام ویب میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ْ
واٹس ایپ کی جانب سے ونڈوز کے لیے یہ تبدیلی واٹس ایپ بیٹا کے version latest میں نوٹ کی گئی ہے۔
اگرچہ واٹس ایپ کے اس اقدام کے پیچھے چھپی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق صارفین کیلئے ونڈوز سے ویب ریپر پر منتقل ہونے سے واٹس ایپ ڈویلپرز کے لیے نئی خصوصیات شامل کرنا آسان ہو سکتا ہے کیونکہ مختلف پلیٹ فارمز پر ایک کوڈ بیس کو برقرار رکھنا مختلف ورژنز پر کام کرنے سے کہیں زیادہ آسان ہے۔
چونکہ واٹس ایپ کا ونڈوز ورژن اب ایک ویب ریپر ہے لہٰذا یہاں نوٹیفکیشن بھی واٹس ایپ کے ونڈوز ورژن سے مختلف طریقے سے کام کریں گے تاہم واٹس ایپ کے ویب ورژن میں کچھ اضافی فیچرز ہیں جو ونڈوز پر بھی دستیاب ہوں گے
تاہم صارفین واٹس ایپ ونڈوز میں کی گئی اس تبدیلی سے زیادہ خوش نظر نہیں آتے کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ واٹس ایپ کا ویب ورژن ونڈوز کے موجودہ ورژن کے مقابلے میں زیادہ Ramاور Resources استعمال کرتا ہے واٹس ایپ کے نئے ورژن میں ونڈوز کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ ریم استعمال کی گئی ہے جس نے کمپیوٹر کی کارکردگی کو متاثر کیا ، اس کے ساتھ اس کا ڈیزائن بھی پروفیشنل نہیں۔
اس ورژن کی ایک خامی کا اعتراف میٹا خود بھی کرچکا ہے جس کے بعد واٹس ایپ کا ویب ورژن موجودہ ونڈوز ایپ کے مقابلے میں سست ہے۔