ایماندار صارفین پر بجلی چوری کا بوجھ ناقابل قبول ہے ، ایم کیو ایم کی قرارداد

image

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے کے-الیکٹرک اور نیپرا کے حالیہ فیصلے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے جس میں چوری شدہ بجلی کے نقصانات کا بوجھ ایماندار صارفین پر ڈالنے کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔

عامر صدیقی نے اپنی قرارداد میں موقف اختیار کیا ہے کہ کے-الیکٹرک کی جانب سے 50 ارب روپے کے نقصانات کی ریکوری ایماندار صارفین سے کرنا غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایماندار صارفین پر بجلی چوری کا بوجھ ڈالنا نا انصافی ہے اس طرزِ عمل سے صارفین کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔

ایم پی اے عامر صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ نیپرا کا یہ فیصلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور کے-الیکٹرک کے نقصانات کا آزادانہ اور شفاف آڈٹ کرایا جائے۔

ایم پی اے عامر صدیقی نے مزید کہا کہ بل دینے والے صارفین کو سزا اور چوری کرنے والوں کو چھوٹ دینا ناقابلِ برداشت ہے اس طرح کے استحصالی فیصلے عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا سبب بن رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow