قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 50 سے زائد طلبہ گرفتار

image
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حتمی مہلت ختم ہونے کے بعد  آج صبح قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی کرانے کے لیے کارروائی کی ہے اور 50 سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار طلبہ تھانہ سیکریٹریٹ میں موجود ہیں جبکہ طلبہ کے اہل خانہ، یونیورسٹی فیلوز اور وکلا تھانے کے باہر موجود ہیں۔ پولیس نے وکلا کو تھانہ سیکرٹریٹ جانے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران سالانہ مرمت، دیکھ بھال، اور تزئین و آرائش کے کام کے پیش نظر 13 جولائی 2025 سے ہاسٹلز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا تھا۔

اس فیصلے پر بڑی تعداد میں طلبہ نے عملدرآمد کرتے ہوئے ہاسٹلز خالی کر دیے تھے، تاہم اب بھی کچھ طلبہ وہاں موجود تھے جنہیں یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹلز خالی کرنے کی بارہا مہلت دی جا چکی تھی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نے قائد اعظم یونیورسٹی ایکٹ 1973ء کے تحت ادارے کی خود مختاری کی تصدیق کرتے ہوئے، یونیورسٹی کے انتظامی کارروائی کو چیلنج کرنے والے طلبہ کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔

انتظامیہ نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر نظم و ضبط، تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی خود مختاری کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow