ایک شہری کی خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول نے کوزہ بانڈہ کے مقام پر چھاپہ مار کر ذبح کیے ہوئے گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔
کارروائی کے دوران دو افراد کو موقعے پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ گدھے کے گوشت کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقعے پر کہا کہ ’عوام کی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘