قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے سیٹزن امپرومنٹ پراجیکٹ میں مبینہ طور پر 32 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
نیب حکام نے 31 جولائی تک پراجیکٹ ڈائریکٹر سے منصوبے سے متعلق خریداری اور دیگر ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب نے انکوائری کے سلسلے میں معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گریڈ 18 کے ایک افسر کو فوکل پرسن کی تقرری کا بھی کہا ہے۔
واضح رہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کےاراکین نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو خط لکھا تھا کہ سیٹزن امپرومنٹ پراجیکٹ میں مبینہ 32 ارب روپے کے مالی بے ظابطگیوں کے لئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے۔